سپر لیگ:ملتان سلطانز کو ہوم گراؤنڈ میں شکست کاسامنا
ملتان(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل سیزن 10کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز کواپنے ہوم گراؤنڈ میں شکست کاسامناکرناپڑا، اسلام آبادکی ٹیم نے اپنی جیت کاسفر جاری رکھا۔۔
اور 5ویں جیت اپنے نام کی وہ ٹورنامنٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے گزشتہ روز ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کافیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 169 کا ہدف دیا، جسے یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے 3وکٹوں کے نقصان پر 17 بالز پہلے پورا کرلیا، صاحب زادہ فرحان 22 رنز بنا کر عبید شاہ کا شکار بنے ، کولن منرو نے 45 رنز بنائے ، محمد نواز 21 کے ذاتی سکور پر جارڈن کا شکار بنے ۔ انڈریس گوس نے چھکا مار کر ٹیم کو جیت ہمکنار کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17 گیندوں پہلے پورا کرلیا۔ اندریس گوس 80، سعد مسعود بنا کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ،ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن ، میخائل بریسویل اور عبید شاہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی اس قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔ عثمان خان61، محمد رضوان 36، یاسر خان 29 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب ،رائلی، جیسن ہولڈر اور محمد نواز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔گوس مین آف دی میچ قرار پائے ۔