پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی حریف پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر

پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی حریف پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر

بنکاک (اسپورٹس ڈیسک)ویلٹر ویٹ باکسنگ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسورن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔واضح رہے کہ عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی، وہ17/0 کے اسکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔۔ 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔دوسری جانب عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اُ ن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں رہااور لوگوں نے علاقائی رقص کرتے ہوئے خوشی کااظہارکیاجبکہ عثمان وزیر کے والد نے کہاکہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔عثمان وزیر سندھ پولیس کے سپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں