بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز

بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ  کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)امریکی ادارے سی ٹی آئی سپورٹس اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (ایف بی بی اے )کے زیر اہتمام بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغازہوگیا۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے معروف کوچز لوک ایلی اور جیکب کم کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ 28 اپریل تک جاری رہے گا جس کا مقصد جدید تربیتی طریقہ کار کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے منتخب نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے جبکہ اس اقدام سے پاکستان باسکٹ بال کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی پہچان ملی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں