کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے۔۔
اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں۔ ڈاکٹر نینے نے کہا کہ انوشکا نے بتایا کہ وہ بھارت میں اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے ، جوڑی چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک عام اور پُر سکون ماحول میں پروان چڑھائیں۔