بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پہلے کونسا آنیکی نیت تھی:شاہد آفریدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو اسکی پہلے کون سی آنے کی نیت تھی۔
سپورٹس بہترین ڈپلومیسی ہے ، ہم امن چاہتے ہیں۔لاہور میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اولمپیئن خواجہ جنید ہاکی کے لیے کام کر رہے ہیں، حکومت کو ایسے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں پہلے کی نسبت ابھی تک کچھ زیادہ ٹیلنٹ دکھائی نہیں دیا۔