قومی یوتھ کبڈی ٹیم کا چنا ؤ ،دو روزہ اوپن ایشین سٹائل ٹرائلز 8 مئی سے شروع

قومی یوتھ کبڈی ٹیم کا چنا ؤ ،دو روزہ اوپن  ایشین سٹائل ٹرائلز 8 مئی سے شروع

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ کبڈی ٹیم کے چنا ؤکے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ایشین سٹائل ٹرائلز 8 مئی صبح نو بجے سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے ۔

 پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ منتخب ٹیم بحرین میں کھیلی جانے والی تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کرے گی ،ٹرائلز میں 14 سے 18 سال تک کی عمر اور 70 کلو گرام سے کم وزنی کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں