روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔

شرما کا کہنا ہے کہ وہ ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔67 ٹیسٹ میچوں میں روہت شرما نے 4,301 رنز بنائے ، جن میں 12 سنچریاں شامل ہیں۔ شرما کی بیٹنگ اوسط 40 سے زائد رہی۔ روہت نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ملک کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے ، ان تمام برسوں میں محبت اور حمایت دینے پر آپ سب کا شکریہ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں