انعام بٹ کروشیا اور اٹلی میں ان ایکشن ہوں گے

 انعام بٹ کروشیا اور اٹلی  میں ان ایکشن ہوں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے پہلوان انعام بٹ کروشیا اور اٹلی میں ایکشن میں ہوں گے ، وہ 28 مئی کو کروشیا روانہ ہوں گے ۔

انعام بٹ پہلوان کروشیا میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شرکت کریں گے ، یہ مقابلے 30 مئی سے یکم جون تک ہوں گے ۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ 7 سے 9جون تک اٹلی میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ مائنس 90 کے جی کلاس میں مقابلہ کروں گا ، اچھے نتائج کے لیے پر امید ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں