ورلڈ سکواش،پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم

شکاگو(سپورٹس ڈیسک)شکاگو میں جاری پی ایس اے ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی عاصم خان اور نور زمان کا سفر دوسرے راونڈ میں ہی ختم ہوگیا۔
چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں نور زمان کو سابق ورلڈ چیمپئن مصر کے کریم گواڈ نے تین صفر سے ہرایا۔عاصم خان بھی اسی مارجن سے ناکام رہے ، عاصم خان کے خلاف نمبر دس سیڈ ملائشیا کے این یونگ نے برتری ثابت کی۔