لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا۔۔۔
ہمیں ایئر سپیس بند ہونے کی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سکیورٹی فراہم کی۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک جا کر سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتِ حال بتا رہے ہیں۔ کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی، لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا نے پاکستانی سیکیورٹی کی تعریف کے پل باندھ دئیے ۔سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے حالات میں بھی پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بھی کوئی غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے ۔