رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار

رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار

لاہور (سپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے ۔

کرسٹیانو رونالڈو فوربز میگزین کی جانب سے مسلسل تیسری بار اور اپنے پورے کیریئر میں پانچویں بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔فوربز کے مطابق سعودی کلب النصر جوائن کرنے کے بعد رونالڈو کی مجموعی سالانہ آمدنی 275 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، جن میں 160 ملین ڈالر کھیل کے معاہدوں سے جبکہ 115 ملین ڈالر اشتہارات اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے حاصل کیے گئے ۔اس فہرست میں امریکی باسکٹ بال اسٹار اسٹیفن کری 156 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے ، برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ایک اور حیران کن تبدیلی یہ ہوئی کہ ارجنٹائن کے عالمی کپ فاتح کپتان لائنل میسی جو پہلے سرفہرست رہ چکے ہیں، اس بار پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔رونالڈو کی مسلسل اعلیٰ کارکردگی اور میدان کے باہر ان کی کمرشل ویلیو نے انہیں نہ صرف کھیل کا لیجنڈ بلکہ کاروباری دنیا کا بھی بڑا نام بنا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں