کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی چیئرمین کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

 کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی چیئرمین کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف عَلم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا۔۔

 کہ اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل کو ناانصافی پر مبنی قرار دیدیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل ہونے کے بعد کوالیفکیشن کے اصولوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے کہا کہ آئی سی سی میں چھوٹے ممالک کیساتھ امتیازی سلوک اپنا رہا ہے ، یہ فیصلے سیاسی ہیں اور چھوٹے ممالک کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ، ایسے رویے کو ہم نہیں قبول کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں