جیسمین پاؤلینی نے ٹورنامنٹ جیت لیا

روم (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
29 سالہ میزبان ٹینس سٹار جیسمین نے خواتین کے سنگلز مقابلوں فائنل میں 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف کو شکست دے کر 40 سال بعد ہوم ٹائٹل جیت لیا۔ جیسمین پاؤلینی نے کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دی۔