ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِمقابل

تہران (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے ۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بیس بال کپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ فلسطین اور ایران میں ہو گا۔سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کے لیے تیار ہے ۔