سپر لیگ، جارج منسے نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

سپر لیگ، جارج منسے نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک)جارح مزاج بیٹر جارج منسے نے پاکستان سپر لیگ کیلئے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔۔

 انھوں نے اپنے لیے اسے بہترین موقع قرار دیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکاٹش اوپنر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز کیلئے پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے ایک بہترین موقع ہے ، کراچی کے ساتھ سفر کا آغاز کرنا آسان رہا کیونکہ کوچنگ سٹاف اور مینجمنٹ نے میری کافی مدد کی۔ اوپنر ڈیوڈ منسے کا کہنا تھا کہ اب تک کا میرا تجربہ کافی خوشگوار رہا ہے ، میں وارنر کی قیادت میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔اپنے سوئپ شاٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منسے نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ریورس سوئپ شاٹ کو مجھ سے کیسے منسوب کیا گیا مگر میں یہ شاٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں، جب موقع ملے تو اس شاٹ کو استعمال کرتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں