فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل سے شروع

پیرس (سپورٹس ڈیسک)رواں برس کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 124 واں ایڈیشن کل سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا ۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی کارلوس الکاراز جبکہ خواتین مقابلوں میں پولش سٹار ایگا سوائٹک اعزاز کا دفاع کریں گی۔