وسیم اکرم کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے یونس خان کی حمایت
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستانی ریڈ بال ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے سابق کپتان یونس خان کی حمایت کردی،کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔
وسیم نے پی ایس ایل سیزن 10 کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قومی ٹیم کے مستقبل کے کوچنگ سیٹ اپ پر اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بطور بیٹنگ کوچ ایک اچھا آپشن ہیں۔ نیا کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل اور پاکستانی ٹیم میں ایک نئی حکمت عملی لا سکتا ہے ۔