حارث کی سنچری،پاکستان کا بنگلادیش کوٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا، محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے ہدف محمد حارث کی شاندار سنچری کی بدولت 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔حارث اوپننگ جوڑی کے علاوہ ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ۔گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پرویرز حسین ایمان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ان کے علاوہ تنزید حسن 42، توحید ہردوئی 25، کپتان لٹن داس 22، شمیم حیسن آٹھ، مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جاکر علی 15 اور تنظیم حسن شاقب آٓٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔محمد حارث کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔