پی سی بی کے تحت قومی کرکٹرز کا تین روزہ کیمپ شروع

پی سی بی کے تحت قومی کرکٹرز  کا تین روزہ کیمپ شروع

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں پی سی بی کا قومی کرکٹرز کا تین روزہ کیمپ شروع ہوگیا۔

کیمپ میں 22کھلاڑیوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔تین روزہ کیمپ کے پہلے روز سات کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت با لنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز سیشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سیشن کے پہلے روز بابر اعظم، سعود شکیل ، عثمان خان ، شاہد عزیز ، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور میر حمزہ شریک ہوئے ۔ آج 4 اور کل 5 جون کو کھلاڑیوں کے دو مزید گروپس سیشن میں حصہ لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں