تبدیلی 6ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیگی:عاقب جاوید

 تبدیلی 6ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیگی:عاقب جاوید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا اور کہا ہے کہ تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے عزائم اور اہداف بتا دئیے ۔عاقب جاوید نے کہا کہ ان کا مشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو مثالی بنانا ہے ۔ میرا ہدف این سی اے میں سہولتیں بہتر کر کے پاکستان کو بیک اپ ٹیلنٹ دینا ہے ۔ کرکٹ شائقین کو 6 ماہ میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب کوچنگ شروع کی، اس وقت پاکستان میں کوچنگ کلچر نہیں تھا۔ 2003 میں این سی اے سٹارٹ کی اور 2007 تک اس کو دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں لاکھڑا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں