انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی بھی کلین سویپ

انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف  ٹی ٹونٹی بھی کلین سویپ

ساؤتھمپٹن (سپورٹس ڈیسک)بین ڈکٹ اور جیمی اسمتھک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز کو 37رنز سے شکست دے کر ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔

 ویسٹ انڈیز کی ٹیم 249 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بناسکی۔ بین ڈکٹ نے 84 اور جیمی سمتھک نے 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔رومین پاؤل کے ناقابل شکست 79 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ نچا سکے ۔بین ڈکٹ مین آف دی میچ جبکہ جوز بٹلر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں