یقیناً میرا مجسمہ اس چیتے سے بہتر :وسیم اکرم نے تصویرشیئرکردی

 یقیناً میرا مجسمہ اس چیتے سے بہتر :وسیم اکرم نے تصویرشیئرکردی

لاہور(سپورٹس ڈٰسک )سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نے اپنے مجسمے کیساتھ ایک چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یقیناً میرا مجسمہ اس چیتے سے تو بہتر ہے۔۔۔

 نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہورہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے ۔ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے ، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا، انہیں میری طرف سے فُل مارکس۔واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی سٹیڈیم کے باہر نصب کیا گیا تھا تاہم شائقین نے فاسٹ بولر کے مجسمے پر اعلیٰ حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو انکے ٹریڈ مارک بالنگ کے انداز میں دکھایا گیا تھا، جس میں وہ پاکستان کی 1999 ورلڈکپ میں استعمال ہوئی جرسی پہنی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں