الپائن کلب، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام الپائن کلب، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔
الپائن کلب اور بولنگ فیڈریشن میں ایک ایک جبکہ باڈی بلڈنگ فیڈریشن میں تین پینلز نے نامزدگیاں جمع کرائی ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران تینوں فیڈریشنز کے امیدواروں اور ووٹرز کی فہرستوں پر متعدد اعترا ضا ت سامنے آئے ، جن میں آئینی خامیا ں، غیر متعلقہ عہدوں پر نامزدگیاں، ووٹرز کے افیلیئیشن سر ٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، اور بعض امید وا ر و ں کے نامزدگی لیٹرز پر ذاتی لیٹر ہیڈ کا استعمال شامل ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام اعتر ا ضات 13جون دوپہر 2بجے تک دور کیے جائیں ۔