شعیب اختر نے نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا

شعیب اختر نے نعمان نیاز کے  لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا

لاہور( کورٹ رپورٹر)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا۔۔۔

 شعیب اختر نے ایڈوکیٹ ابوزر سلمان خان نیازی کی وساطت سے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا باقاعدہ اور مدلل جواب بھجوایا ۔جواب میں شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے ، شعیب اختر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لائیو شو کے دوران کی گئی گفتگو ایک عام سی بات چیت تھی جسے ہتک آمیز یا بدنیتی پر مبنی قرار دینا سراسر غلط ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں