دفاعی حکمت عملی اپنانے پر سابق کرکٹرز کی پیٹ کمنز پرتنقید
لارڈز(سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی اوپنر متھیو ہیڈن اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پیٹ کمنز کی جانب سے دفاعی حکمت عملی اپنانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔۔۔
متھیو ہیڈن نے دوران کمنٹری پیٹ کمنز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ حریف کو پریشر میں لائے بغیر میچ نہیں جیت سکتے ، انہیں باوما اور مارکرم پر دباؤ ڈالنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔اس موقع پر جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے بھی آسٹریلوی کپتان پر تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ مجھے انکی حکمت عملی نے حیران کردیا ہے ،بیٹرزپر دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں شارٹ کور، شارٹ مڈ وکٹ کے علاوہ دیگر پلئیرز کو بھی قریب کرنا چاہیے تھا تاکہ وکٹیں مل سکیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔