ورلڈ باکسنگ چیلنج، پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست ہو گئی۔۔۔
لاورا اکرم کو منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی، منگولین باکسر نے فتح 5-0 سے اپنے نام کی ۔جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم برانز میڈل کی حق دار قرار پائی ہیں۔برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں، وہ کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی۔