کین ولیمسن نے کوہلی کو پلیینگ الیون سے باہرکردیا

کین ولیمسن نے کوہلی کو پلیینگ  الیون سے باہرکردیا

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی 21ویں صدی کی پلئینگ الیون سے بھی باہر کردیا۔

کرک انفو نے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن اور سابق کپتان کین ولیمسن سے آل ٹائم 21ویں صدی کی ٹیم بنانے کو کہا، جس پر سابق کیوی کپتان نے پلئینگ الیون سے ویرات کوہلی کو نکال دیا جبکہ انہوں نے محض ایک پاکستانی سٹار کو شامل کیا جو شعیب اختر تھے جبکہ ہیڈن کی پلئینگ الیون میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں