آسٹریلوی کرکٹرز بھی چوکرز کی آوازیں لگاتے ،باووما کا الزام

لندن(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام عائد کیا ہے ۔
گزشتہ روز لارڈز سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بنا۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹرز ان کی ٹیم پر چوکرز کی آوازیں کستے رہے ۔