سمرگیمز بیڈمنٹن:لاہور ،راولپنڈی بوائز فائنل میں داخل

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمرگیمز بیڈمنٹن گرلز میں بہاولپور اور گوجرانوالہ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔۔۔
بیڈمنٹن بوائز میں لاہور اور راولپنڈی ڈویژن نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے ،اسی طرح والی بال میں فیصل آباد اور ساہیوال نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیاہے ۔ جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن بوائز کے لیگ میچز میں راولپنڈی اور فیصل آباد نے اپنے میچز جیت لئے ، گرلز بیڈمنٹن کے لیگ میچز میں راولپنڈی نے ملتان کو1-2 اور گوجرانوالہ نے فیصل آباد کو 0-3 سے شکست دیدی،اسی طرح والی بال لیگ میچز میں راولپنڈی اور فیصل آباد کامیاب رہے، کبڈی مقابلوں میں فیصل آباد ، ڈی جی خان ،لاہور، سرگودھا کی جیت ہوئی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں گرلز ہاکی میں ڈی جی خان ، فیصل آباد نے کامیابی حاصل کی، بوائز ہاکی میں ملتان نے فیصل آباد کو 0-2 سے شکست دی، راولپنڈی نے ڈی جی خان کو 1-4 سے ہرادیا۔