نیشنزہاکی کپ،پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ نیشنزہاکی کپ میں پاکستان تیسرے میچ میں آج نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا۔
ملائشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان پول بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے ۔ گرین شرٹس نے آخری میچ میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3گول سے شکست دی تھی۔