بی بی ایل،پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر سے بڑا کوئی نام نہیں:فنچ

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے کہا ہے کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں۔
فنچ نے ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کھلاڑیوں اور بابر اعظم کی کھل کر تعریف کی، بابر اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے ، انہوں نے دنیا میں بہترین پرفارمنس دی ہے ، آسٹریلوی فینز کیلئے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر اعظم جیسے سپر سٹار کو کھیلتا دیکھ سکیں گے ۔