ایشین سکواش ، 2پاکستانی پلیئرز نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

کوچینگ (سپورٹس ڈیسک)ایشین سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے کامیاب آغاز کیا۔
ملائشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایشین سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے پہلے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نور زمان نے راؤنڈ آف 32 میں سنگاپور کے کھلاڑی آرون جون لیانگ کو 1-3 سے ہرایا جب کہ نور زمان کا سنگاپورین پلیئر کے خلاف کامیابی کا سکور 7-11، 11-6، 6-11 اور 3-11 رہا۔