میری وجہ سے پاکستان کا نام بلند ہو،خوشی ہوتی ہے :ارشد

میری وجہ سے پاکستان کا نام بلند ہو،خوشی ہوتی ہے :ارشد

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے فوربس 30 انڈر 30 کی فہرست میں آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ میری وجہ سے جب بھی پاکستان کا نام بلند ہوتا ہے مجھے خوشی ہوتی ہے ، پاکستان کو خوشی پر خوشی مل رہی ہے ، دعا کریں کہ مزید کامیابی حاصل کروں، آنے والے ایونٹس کیلئے محنت کر رہا ہوں، مزید اعزازات ملیں گے ۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پچاس برس کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملا، پیرس اولمپکس کے بعد پہلے ایونٹ میں کامیابی ملی، اب ورلڈ چیمپئن شپ ہدف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ، اب دو سے تین مقابلوں میں شرکت کرنا ہے ، ایشین چیمپئن شپ میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر کام کر رہا ہوں۔دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں ٹریننگ جاری ہے ، سوئٹزر لینڈ کے مقابلے کے بعد انگلینڈ میں ٹریننگ کریں گے ، پولینڈ میں سیزن کی آخری ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے ، ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل کوشش ہے کہ ارشد ندیم اپنی بہترین تھرو پر ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں