نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوٹل اور فوڈ سٹریٹ بنانے کا منصوبہ

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں  ہوٹل اور فوڈ سٹریٹ بنانے کا منصوبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب خضر افضال نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 30 فیصد حصہ نئی سکیموں کے لیے رکھا گیا ہے ۔

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں آؤٹ ڈور والی بال، باسکٹ بال کورٹس اور پیڈل ایرینا بنایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل تعمیر کیا جارہا ہے ، جس میں 70 کمرے ہوں گے ، پنجاب سٹیڈیم کیلئے 75 کروڑ کی سکیم رکھی گئی ہے ، قذافی سٹیڈیم کی طرز پر سٹیڈیم کے گرد فوڈ سٹریٹ بنائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں