جوئے کو فروغ دینے کا الزام یوراج ہربھجن رائنا مشکل میں پھنس گئے
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا سے جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں سکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ کی ہے ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تینوں سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے بھی تفتیش کی ہے ، یوراج، ہربھجن اور رائنا مشکل میں پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں، چاروں پر آن لائن سٹہ لگانے والی ایپ کی تشہیر کرنے کا سنگین الزام لگایا گیا ہے ۔