میسی دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے

میسی دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی رواں برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے ۔لیونل میسی کا یہ تاریخی دورہ 13 سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ کولکتہ، ممبئی اور دہلی کا سفر کریں گے ۔ میسی کے دسمبر میں دورہ کرنے سے پہلے ، اکتوبر 2025 میں ارجنٹائن کی قومی ٹیم بھارت میں ایک انٹرنیشنل فرینڈلی میچ بھی کھیلے گی، جو کیرالا میں کھیلے جانے کا امکان ہے ، اگرچہ میچ کے حریف اور سٹیڈیم کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں