سمر گیمز انٹرڈویژن مقابلے اختتام پذیر

 سمر گیمز انٹرڈویژن مقابلے اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز انٹرڈویژن کبڈی کا فائنل فیصل آباد ڈویژن جیت لیا، گرلز ہاکی فائنل لاہور جبکہ بوائز ہاکی فائنل ملتان ڈویژن نے جیت لیا۔

 صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کبڈی فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خضرافضال بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر نے کبڈی ٹیموں کو 23لاکھ 80ہزار روپے جبکہ ہاکی گرلز اینڈ بوائز ٹیموں کو 28لاکھ 80ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں