بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹرز کا این سی اے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ جاری ہے ، سابق کپتان بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بابر اعظم پہلے سے طے شدہ کمٹمنٹ کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کیمپ کی انتظامیہ اور پی سی بی کو بتا کر بیرون ملک گئے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم کیمپ کے پہلے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل تھے ۔ دوسرا مرحلہ 23 جون اور تیسرا مرحلہ 30 جون سے شروع ہو گا۔