پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹونٹی سیریز آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان متوقع
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3ٹی ٹونٹی میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے ، مجوزہ شیڈول میں ٹی ٹونٹی میچز 20، 22اور 24جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے ۔ادھر پی سی بی پرامید ہے کہ ویسٹ انڈیز میچز تبدیل کرنے پر آمادگی ظاہر کرے گا۔ون ڈے میچز تبدیل ہونے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز 5یا 6میچز پر مشتمل ہو گی۔