انڈر 19سکلز اسیسمنٹ کیمپ کا آغاز

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے زیراہتمام ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں انڈر 19 سکلز اسیسمنٹ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔۔۔
کیمپ کے پہلے روز ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی نے کھلاڑیوں کو کیمپ کی آفادیت سے آگاہ کیاشام کو کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں حصہ لیاکیمپ کے پہلے فیز میں 30 انڈر 19 کرکٹرز شریک ہیں ،کھلاڑی آج کیمپ کے دوسرے روز پریکٹس میچ کھیلیں گے ۔