ٹرمپ کا فٹبال پلیئرز سے عجیب سوال ‘ کھلاڑی پریشان

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے پلیئرز سے ملاقات کے دوران عجیب سوالات نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفس میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، ٹرمپ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ کیا کوئی ٹرانس جینڈر خاتون آپکی میں ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے ؟ اور کیا انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ؟۔اِن غیر متوقع سوالات پر یووینٹس کے پلئیرز حیرت زدہ رہ گئے اس موقع پر یووینٹس فٹبال کلب کے جنرل مینیجر ڈیمین کومولی نے وضاحت دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ہمارے پاس خواتین کی ٹیم موجود ہے ۔امریکی صدر نے غیر متوقع طور پر کھلاڑیوں کیساتھ ایران اسرائیل جنگ سے متعلق بھی گفتگو کی۔