رانا ثنا اللہ کا عمانی بوشر بائیکرز کلب کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے عمانی بوشر بائیکرز کلب کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
ظہرانے کے بعد عمانی وفد سرگودھا کے نواحی علاقے بھلوال پہنچ گیا ۔ وفد کی آمد پر بھلوال کے مقامی افراد کی جانب سے بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عمانی بائیکرز نے پاکستانی مہمان نوازی اور محبت کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اپنے جذبات کا والہانہ انداز میں اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کا پیار، خلوص اور ثقافت ہمارے دل کو چھو گئی ہے۔ مستقبل میں دوبارہ بھی پاکستان آنا چاہیں گے ۔