فٹ بال کی ترقی کیلئے حکومتی سپورٹ حوصلہ افزا :صدر پی ایف ایف

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پی ایف ایف کے نو منتخب صدر محسن گیلانی نے پاکستان فٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے حکومتی سپورٹ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے باہمی معاونت کی فضا میں کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو جمہوری بنیادوں پر استوار کرنے کی کاوشوں میں بھرپور سپورٹ کرنے پر وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے شکر گزار ہیں۔