نیشنز ہاکی کپ میں میپکو پلیئرز کی شاندار کارکردگی

نیشنز ہاکی کپ میں میپکو پلیئرز  کی شاندار کارکردگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی نیشنز ہاکی کپ میں نمائندگی کرتے ہوئے اپنی کارکردگی سے فائنل تک رسائی دلوائی ۔

میپکو کے کھلاڑی نائب کپتان قومی ہاکی ٹیم رانا وحید اشرف پاکستان اور جاپان کے مابین میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے ۔ سیمی فائنل میں گول کیپر منیب الرحمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے گولز روکے اور ٹیم کو فتح دلوائی ۔ سیمی فائنل میچ میں بھی میپکو کھلاڑی رانا وحید اشرف مین آف دی میچ قرار پائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں