پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے ) مالی بحران کا شکار ہوگیا۔

پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے ۔ پی بی ایس اے نے بتایا کہ آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے جب کہ اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل لگ رہی ہے ۔ پی بی ایس اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد سے پی بی ایس اے کو سپورٹس بورڈ سے کوئی سپیشل گرانٹ نہیں ملی، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کیلنڈر چلانا کافی مشکل ہوگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں