سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان

 سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

لٹن داس کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے ۔چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین کا کہنا ہے کہ لٹن داس کی واپسی ان کے ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد عمل میں آئی ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لٹن داس کی حالیہ ون ڈے کارکردگی مایوس کن رہی ہے تاہم ان کی فارم واپس آنے کی امید ہے ۔سلیکٹرز نے اوپنر محمد نعیم، بیٹر شمیم حسین، سپنر تنویر اسلام اور فاسٹ بولر حسن محمود کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ تنویر اسلام کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ سومیہ سرکار کو مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ سکواڈ میں پانچ فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مستفیض الرحمٰن، تسکین احمد اور ناہید رانا کا بوجھ کم کیا جا سکے ۔ سکواڈ میں مہدی حسن مرزا (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، توحید ہریدوی، لٹن داس، جاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنویر اسلام، مستفیض الرحمٰن، تنزیم حسن، تسکین احمد، ناہید رانا اور حسن محمود شامل ہیں،تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دو جولائی، دوسرا پانچ جولائی اور تیسرا آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں