مچل جانسن کی تنقید پر جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون کا دفاع

مچل جانسن کی تنقید پر جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون کا دفاع

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی جس کے بعد جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون اپنے دفاع میں سامنے آ گئے۔

مچل جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست پر ساتھی کھلاڑیوں کے بولنگ اٹیک پر تنقید کی اورلکھا کہ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کے لیے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر تحفظات ہیں۔ بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ اور لیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا ہے ۔ یہ کھلاڑی اگر ایشیز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیریئر کا اختتام ہو گا تو یہ مناسب نہیں۔مچل جانسن کی جانب سے کی گئی اس تنقید پر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اور ہم نے کیا تیاری کرنی ہے ۔ سخت مقابلے میں موسم نے ضرور اہم کردار ادا کیا اور میں اس وقت اپنی کرکٹ سے متعلق بڑا ریلیکس ہوں۔دوسری جانب نیتھن لیون نے کہا کہ ہم چاروں نے کبھی اپنی پوزیشن کو آسان نہیں سمجھا، سکواڈ کے اندر سخت مقابلہ ہے ۔ 4 کھلاڑیوں کو الوداع کہنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں