شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025ء کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔۔۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور عثمان طارق کے نام شامل ہیں۔محمد عامر پہلے ہی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کیں۔آف سپنر عثمان طارق نے پی ایس ایل 2025ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں لیں۔یہ عثمان طارق کا سی پی ایل میں ڈیبیو ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں