کارلوس الکاراز نے دوسری مرتبہ اے ٹی پی کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن (سپورٹس ڈیسک )سپین کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو کارلوس الکاراز نے دوسری مرتبہ اے ٹی پی کوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف ٹینس کھلاڑی جیری لہیکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔