ویسٹ انڈیز ویمنز نے جنوبی افریقا کو ہراکر سیریز جیت لی

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں مہمان جنوبی افریقا ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1-2 سے جیت لی۔
بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ۔ جواب میں میزبان ویمن ٹیم نے 148 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقا کو نہ صرف میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔ویسٹ انڈیز ویمن کی کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہیلی میتھیوز نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،وکٹ کیپر بلے باز شیمین کیمبل 42 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔جنوبی افریقا کی ماریزان کپ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو عمدہ بلے بازی پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔